Live Updates

مون سون کی پہلی بارش نے ہی ضلعی انتظامیہ کی بد انتظامی اور واسا کی نا اہلی کا پول کھول کے رکھ دیامحمد اعجازچوہدری

جمعرات 10 جولائی 2025 21:32

مون سون کی پہلی بارش نے ہی ضلعی انتظامیہ کی بد انتظامی اور واسا کی نا ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجازچوہدری نے کہا کہ مون سون کی پہلی بارش نے ہی ضلعی انتظامیہ کی بد انتظامی اور واسا کی نا اہلی کا پول کھول کے رکھ دیا موسم برسات کی آمد سے پہلے اگر برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے تا کہ موسم برسات میں نکاسی آب کا مسئلہ درپیش نہ ہو مگر اس سال یہ سارا عمل اخباری خبروں اور فیس بک پوسٹوں تک محدود رہا جس کی نتیجہ پہلی بارش میں ہی سامنے آگیا سمندری روڈ،جھنگ روڈ کے علاوہ سٹی ایریا سمیت فیصل آباد کے گردو نواح کی تما م سڑکیں تالا ب بن گئی جگہ جگہ سیوریج کے پانی کی بھرمار نے محکمہ واسا کی کام چوری اورنااہلی کو بے نقاب کردیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجازچوہدری نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محکمہ واسا کی بداعمالیوں اور ملازمین کی ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیں،محکمہ واساکرپشن کا گڑھ بن چکا ہے یہاں پر کرپٹ عملہ جولاکھوں روپے تنخواہیں اور جعلی ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں ہر سال موسم برسات کی آمد سے قبل واسا اور دیگر متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں،ڈرینیج اور دیگر معاملات کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر محمد اعجازچوہدری اور عوام فیصل آباد نے ارباب اختیار کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکرگی سے کوئی جانی و مالی نقصان ہوا یا کوئی وبائی امراض پھوٹ پڑے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی ضلعی تنظیم پی پی پی کے عہدیداران اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوامی خدمت کے اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے کرپٹ اور دیگر اہلکاروں سے ساتھ ملکر اپنا مال پانی بنانے اور حکومت کی مدح سرائی میں مصروف ہیں جبکہ عوام دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات