ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا زیر تعمیر ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ ، منصوبے پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعرات 10 جولائی 2025 22:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے زیر تعمیر ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے تاکہ کسان جلد اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ایگری مال کی تعمیر انہی کوششوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کی تکمیل سے کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے معیاری زرعی ادویات، کھاد اور بیج میسر ہوں گے، جو زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی مشکلات کے ازالے میں مددگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ رانا اورنگزیب، ایکسین بلڈنگ فتح محمد وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر جاوید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایکسین بلڈنگ فتح محمد وٹو نے تعمیراتی کام کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔\378

متعلقہ عنوان :