Live Updates

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

جمعرات 10 جولائی 2025 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان ، نوشہرہ ، چارسدہ ، صوابی ، چترال ، دیر ، سوات میں بارش کا امکان ہے، بونیر، مالاکنڈ ، باجوڑ، ایبٹ آباد ، بٹگرام ، شانگلہ ، کوہستان ، تورغر میں بھی بارش ہو گی ، مانسہرہ ، کرم ، خیبر ، مہمند ، اورکزئی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک میں بھی بارش متوقع، بنوں ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش کا امکان ہے،چترال ، سوات ، بونیر ، دیر ، شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، تورغر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات ، چترال ، بونیر ، دیر ، کوہستان ، شانگلہ ، تورغر ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، گذشتہ روز ایبٹ آباد، کوہستان، بالائی و زیریں دیر، سوات، بونیر، مردان، پشاور، باجوڑ میں بارش ہوئی ، کاکول میں 42،دیر میں 26 ، مالم جبہ میں 19 ،پٹن میں 17 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :