
بلال اظہر کیانی کی قیادت میں پاکستانی وفد کی یو اے ای کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتیں
جمعرات 10 جولائی 2025 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے طرز حکمرانی اور جدت طرازی کے ماڈلز سے سیکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
دورے کے آخری روز پاکستانی وفد نے متحدہ عرب امارات کے سینئر حکام کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں جن میں منیجنگ ڈائریکٹر، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ اور ڈائریکٹر، گورنمنٹ لیڈرز اور ٹیلنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد الشرحان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ٹیکس اتھارٹی خالد علی البستانی، یو اے ای گورنمنٹ میڈیا آفس کے چیئر پرسن سعید الطیر، سیکرٹری جنرل دی ڈیجیٹل سکول ڈاکٹر ولید العلی، سی ای او دبئی فیوچر فائونڈیشن خلفان بیلہول اور ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ آف گورنمنٹ پرفارمنس اینڈ ایکسی لینس کے حکام نے قیادت کی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، مستقبل کی دور اندیشی اور گورننس میں میڈیا مواصلات کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات کے سٹریٹجک نقطہ نظر کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔بلال اظہر کیانی نے خدمات کی فراہمی اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل گورننس، کارکردگی اور پبلک سیکٹر کی مسابقت میں عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ بلال اظہر کیانی کی قیادت میں آٹھ رکنی اعلی سطح کے حکومتی وفد میں قومی اسمبلی کے رکن علی زاہد، چیف کوآرڈینیٹر گورنمنٹ پرفارمنس اینڈ انوویشن پرائم منسٹر آفس مشرف زیدی، ضرار ہاشم خان سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور وزیراعظم آفس کے دیگر سینئر حکام بھی شامل تھے۔ یہ اعلیٰ سطح کی مصروفیت 16 جون 2025ء کو متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے کابینہ امور اور پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے درمیان کی جانے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کا نتیجہ ہے جو گورننس اور ادارہ جاتی تعاون میں عمدہ کارکردگی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.