Live Updates

ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈاکٹر شفقت ایاز

جمعرات 10 جولائی 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مربوط اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں ڈائریکٹر جنرل سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری منصوبوں، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، اور مستقبل کے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ تمام منصوبے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ڈیجیٹل وژن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، شفافیت، اور ڈیجیٹل خدمات میسر آ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال صرف نظام میں بہتری نہیں لاتا بلکہ شہریوں کا اعتماد بھی بحال کرتا ہے۔“خیبرپختونخوا حکومت ڈیجیٹل ترقی کو صوبے کی ترقی کا بنیادی ستون سمجھتی ہے اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہری خدمات کو مؤثر، سادہ اور قابلِ رسائی بنایا جائے۔”معاونِ خصوصی نے محکمہ سائنس و آئی ٹی کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح سے متعلق تمام منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے اور ہر سطح پر نتائج کو یقینی بنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات