
مین مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام شروع ہوگیا، پراجیکٹ 2027 میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا
مہمند ڈیم پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہرسال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ ماحول دوست بجلی فراہم ہوگی، مہمند ڈیم پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کو سیلاب سے بچائے گا اور پشاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کرے گا
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 10 جولائی 2025
19:55

(جاری ہے)
جنرل منیجر / پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے پراجیکٹ منیجرز کے ہمراہ چیئرمین کو تمام سائٹس پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہیں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی 14 مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔ پاور ہاوٴس کی عمارت کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ الیکٹرومکینیکل آلات کی مینوفیکچرنگ اگلے مراحل میں ہے جبکہ سپل وے پر تعمیراتی کام اپنے مقررہ شیڈول سے آگے ہے۔ مین ڈیم کی تکمیل کے بعد مہمند ڈیم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار2027 میں شیڈول ہے۔ زرعی مقاصد، سیلاب سے بچاوٴ اور کم لاگت بجلی کے حوالے سے مہمند ڈیم پراجیکٹ کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کریں۔ 213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی (Concrete Face Rock Filled) ڈیم ہے۔ پراجیکٹ کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.29 ملین ایکڑ فٹ ہے جس سے مہمند اور چارسدہ کے اضلاع کی 18 ہزار233 ایکڑ نئی اراضی زیر کاشت آئے گی جبکہ منڈہ ہیڈ ورکس سے نکلنے والی لوئر سوات اور دوآبہ کینالز کے کمانڈ ایریا میں ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ موجودہ اراضی کیلئے بھی اضافی پانی دستیاب ہوگا۔ 800 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے مہمند ڈیم پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم ہوگی۔ مہمند ڈیم نہ صرف پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کو سیلاب کے اثرات سے بچاوٴ میں مدد دیگا بلکہ پشاور شہر کو 300 ملین گیلن یومیہ پینے کا پانی بھی فراہم کرے گا۔
مزید اہم خبریں
-
دوتین سال میں سڑکوں، پلوں کے ٹوٹنے کی وجہ 40سال سے قائم کرپشن کا کلچر ہے
-
کسی بھی ملک میں آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کی تعمیرحکومت کی ناکامی ہوتی ہے
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
-
دریائے راوی کا بند ٹوٹ گیا، لاہور کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل
-
گندم کی قیمت میں یکدم 50 فیصد اضافہ
-
سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ قابل مذمت اور عوام دشمن فیصلہ ہے
-
تریموں، پنجند بیراجوں کے اسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ
-
2026 کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآنے کا امکان
-
پیپلزپارٹی کراچی دشمنی ترک کرے، 2001 کا بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے
-
پنجاب میں سیلاب سے تباہی، حکومت ذمے دار قرار
-
لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت کی جانب سے آخری متاثرہ شخص کی مکمل بحالی تک ٹھوس کوششیں جاری رہیں گی، چوہدری سالک حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.