میپکو نے برقی تنصیبات پر جاری ترقیاتی کاموں کے باعث 12 جولائی کیلئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، گرڈسٹیشنوں کی مرمت، دیکھ بھال،ہائی ٹینشن /لوٹینشن فیڈرز کے مینٹینینس ورکس اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی 12جولائی کودرج ذیل فیڈرز سے مختلف اوقات کار میں بند رہے گی۔

(جاری ہے)

اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KV راواں، متی تل،احمد فائن اورایچ ٹی ایم فیڈر زسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،11KVچک5فیض،اے این سی فوڈ،چناب،انڈسٹریل3اور پاور ہاؤس فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،مظفر گڑھ سرکل کے11KVدائرہ دین پناہ اورٹیوب ویل4فیڈر زسے چھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے11KVوڈور،چک بزدار،لغاری،تالپور،وہواسٹی،وہوا،نور احمد والی،باتھی،نظام آباداورسانگھر فیڈر زسے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،بہاولنگر سرکل کے 11KV کینال 7-R اورفضل شاہ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVسٹی فورٹ عباس،فورٹ، قریش،رفیق شہید،کھچی والا،ولہار،رفیق آباد،ٹی ایچ کیو فورٹ عباس،غفور شہید،سٹی کھچی والا، 75 اڈا، مروٹ 1، منصورہ،چولستان،ضیاء،روہی،سردار،چپو اور میرگڑھ فیڈرز سے نوبجے صبح سے تین بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :