o بجلی صارفین کی مشکلات کا حکومت کو ادراک ہے، شہزاد نذیر

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

ّرائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ، سابق نااہل حکمرانوں کے آئی ایم ایف سے معاہدوں کو موجودہ حکمرانوں کافالوکرنا مجبوری ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پنجاب ٹرانسپورٹ کے چیئر مین چوہدری شہزاد نذیر سندھو اپنے ڈیرے سلطانکے پر ملنے والے ن لیگی وفد سے اظہار خیال کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی صارفین کے لیئے مختلف مد میں بجلی میں کمی کر کے بجی صارفین کو ریلیف دیا ، انشا ء اللہ جلد مزید بڑا ریلیف ملنے والا ہے،جبکہ حالیہ نیپر ا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی،ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی مئی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔