محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب میونسپل کمیٹی ہال پاکپتن میں منعقد ہوئی

جمعرات 10 جولائی 2025 21:30

$پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ویڑن "خصوصی افراد کی خود مختاری، حکومت پنجاب کی ذمہ داری" اور صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب میونسپل کمیٹی ہال پاکپتن میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر، چوہدری جاوید احمد اور موتیا مسعود نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جب کہ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) بلال شوکت اور اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن رب دنو میتلو نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال عاصمہ نورین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مدیحہ گیلانی، ضلعی افسران، این جی اوز کے نمائندگان، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران مجموعی طور پر 65 خصوصی افراد ( بچوں اور بڑوں)میں ویل چیئرز، واکنگ فریم، ڈیجیٹل آلہ سماعت، رولیڑز، ٹوائلٹ چیئر، بیساکھیاں اور چھڑیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سردار منصب علی ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ زندگی کے ہر میدان میں باوقار انداز سے شریک ہو سکیں.چوہدری جاوید احمد نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرتی توجہ کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

موتیا مسعود نے کہا کہ ہمیں خصوصی افراد کو سماجی و معاشی ترقی کے عمل میں شامل کر کے ایک ذمہ دار، باوقار اور قابلِ احترام معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) بلال شوکت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے، اور ایسے اقدامات تسلسل سے جاری رکھے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر رب دنو میتلو نے کہا کہ خصوصی افراد کی عملی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا اعتماد بحال کرنا ہمارا عزم ہی.ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاصمہ نورین نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق ہر ضلع میں خصوصی افراد کی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہے۔تقریب کے اختتام پر خصوصی افراد اور ان کے اہل خانہ نے حکومت پنجاب خصوصاً وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات ان کیلئے روشنی کی کرن اور حوصلے کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولیات نہ صرف ان کی زندگیوں میں آسانی کا سبب بنیں گی بلکہ انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا حوصلہ بھی دیں گی۔شرکائ نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک انقلابی قدم قرار دیا جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا مظہر ہے۔