سرگودھا ،سپیشل آپریشنز سیل نے وکیل کے روپ میں کمرہ عدالت میں مخالف کو قتل کر کے بیرون ملک فرار اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 13:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سپیشل آپریشنز سیل نے وکیل کے روپ میں کمرہ عدالت میں مخالف کو قتل کر کے بیرون ملک فرار اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے موقع پر گرفتار ساتھی ملزم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سپیشل آپریشنز سیل نے ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر وکیل کے روپ میں دو سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے کمرہ عدالت مخالف امانت علی کو قتل کر کے بیرون ملک فرار اشتہاری مجرم شعیب حسن کو گرفتار کر لیا۔

جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر کمرہ عدالت میں امانت علی کو قتل کیا جو مجرم اشتہاری تھا جسے بیرون ملک سے گرفتار کرکے عدالت پیش کیا گیا تھا ۔ اس وقت موقع سے گرفتار ملزم راحیل کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھاجبکہ ساتھی ملزم شعیب بیرون ملک سعودی عرب سے واپس آیا اور بھیس بدل کر دوبارہ فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر پکڑا گیا۔جس کوحوالات جوڈیشل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔