محسن نقوی کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات،انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 11 جولائی 2025 13:47

محسن نقوی کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات،انسداد منشیات اور سیکیورٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیرداخلہ محسن نقوی کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب شیخ سیف بن زاید سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر گفتگو ہوئی۔محسن نقوی کو امارات کے جدید سسٹمز، پولیس مانیٹرنگ سسٹم اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں اعلیٰ اماراتی حکام اور پاکستانی وزیر داخلہ کے ہمراہ پاکستان حکام بھی شریک ہوئے۔