ہری پور،مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

جمعہ 11 جولائی 2025 13:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ہری پور میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ضلعی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (شعبہ توسیع) ممتاز احمد خان نے فروٹ نرسری فارم ہری پور میں ایک پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایس ایم ایس ہارٹی کلچر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فارمز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ماحولیاتی بہتری اور درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، مزید یہ ضلعی سطح پر مختلف مقامات پر ہزاروں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے اور سبز و شاداب پاکستان کی تکمیل میں کردار ادا کیا جا سکے۔