شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

جمعہ 11 جولائی 2025 15:19

شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو لاہور کینٹ کے علاقے میں راحت بیکری کے باہر جلائ وگھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، جلائو گھیرائو سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب سے گرفتار ہیں جیل میں ہیں، عدالت ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرے جبکہ پراسکیوشن نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گے ہیں، عدالت ضمانت کی درخواستوں کو خارج کرے۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔