
لیاری میں عمارت گرنے کا معاملہ، ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 افراد قصور وار قرار
افسران نے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے غفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کیا جس کے باعث عمارت گری، پولیس نے سٹی کورٹ میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی ، گرفتار ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فیصل علوی
جمعہ 11 جولائی 2025
15:00

(جاری ہے)
رپورٹ میں کہنا تھا کہ 1986 میں مالک نے دو حصوں پرمشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیرکی تھی جو کافی عرصے سے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابل رہائش تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کا مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ کے افس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے موجودہ اور سابق افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب لیاری کے علاقے میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس نے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 5 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک انسپکٹر اور عمارت کا مالک شامل ہیں۔واقعے کا مقدمہ لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل بالسبب، غفلت، لاپرواہی اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں ایس بی سی اے کے 6 افسران اور عمارت کے مالک سمیت 14 افراد کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔دوران سماعت وکلاء صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس بی سی اے کے ریکارڈ میں تمام تعمیراتی تفصیلات موجود ہیں، اور عمارت کو خطرناک قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا تھا۔ وکیل نے کہا کہ واقعے میں خود بلڈنگ مالک کی نواسی اور پوتی بھی جاں بحق ہوئیں، اگر علم ہوتا تو وہ اپنے اہل خانہ کو وہاں ہرگز نہ رکھتے۔وکلاء صفائی نے دعویٰ کیا کہ مقدمے میں شامل تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں اور پولیس کے پاس ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کو گرفتار کر کے بعد میں چھوڑ دیا گیا جبکہ کسی بھی وزیر کو نامزد تک نہیں کیا گیا۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 15 منٹ کیلئے ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.