نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی 32 ویں آسیان ریجینل فورم کے موقع پر کمبوڈیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی 32 ویں آسیان ریجینل فورم کے موقع پر کمبوڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں 32 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے موقع پر کمبوڈیا کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر پراک سوکھون سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، تمام سطحوں پر بات چیت کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کمبوڈین وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے، دورے کی تاریخوں کا تعین سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔