غزہ کی عوام کو انسانی حقوق اوربین الاقوامی قوانین کھلی خلاف ورزیوں کا سامناہے،حاجی حنیف طیب

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے الانہ مسجدشومارکیٹ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین غزہ کی صورت حال انتہائی المناک قراردیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اورغزہ کی عوام سے بھرپوریکجہتی کااظہارکیا انہوںنے کہاکہ اکتوبر2023سے شروع ہونے والی وحشیانہ بمباری اب تک جاری ہے،اسرائیلی بمباری سے جواعدادشماربتائے جارہے ہیں 57ہزارسے زائدمرد،خواتین،بچے شہید کئے جاچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے زائدبتائی جارہی ہے، مختلف تحقیق اورذرائع سے اندازالگایاگیاتواموات ایک لاکھ سے بھی زائدہیں،زخمیوں کیلئے علاج معالجے کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے،لاکھوں کی تعدادمیں بے گھر فلسطینی صاف پانی، کھانے پینے کی اشیاء ،خوراک ،ادویات سے محروم ہیں ،ہزارہابچے بھوک سے شہیدہوگئے ہیں ،غزہ کی عوام کو انسانی حقوق اوربین الاقوامی قوانین کھلی خلاف ورزیوں کا سامناہے، مگرافسوس مسلم حکمران کاضمیر خاموشی اوربے حسی کی چادراُوڑھے ہواہے،اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اوربین المذاہب ہم آہنگی اوراپنے آپ کو امن پسند کہنے والے ممالک بھی تماشادیکھ رہے ہیں،یہ قتل عام کرنے والے اسرئیلی یہودی امریکہ انہیں پیسااوراسلحہ فراہم کررہاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اسرائیل دہشت گردملک ہے ،ایسے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے،انہوںنے مسلم حکمرانوں کوفلسطینی مسلمانوں کی مددکیلئے ملکرچلنے کی ضرورت پرزوردیا۔ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے قاری محمدعلی قصوری کی شفایابی ،عالم اسلام کے اتحاد،فلسطین اورغزہ کے مسلمانوں کی آزادی ظالموں سے نجات اوراسرائیلی مظالم کے خاتمہ کیلئے دعاکی ۔اجتماع سے حافظ محمدہارون نے بھی خطاب کیا جبکہ حافظ محمدوسیم قادری نے بارگاہ رسالت ﷺمیں سلام پیش کیا۔