وفاقی وزیر تجارت کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں لاہور چیمبر کے کردار کی تعریف

جمعہ 11 جولائی 2025 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے صنعت و تجارت ، معیشت اور برآمدات کے فروغ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے متحرک کردار کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کے نام ایک خط میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ لاہور چیمبر ایک اہم معاشی شراکت دار ہے۔وفاقی وزیر نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاہور چیمبر سے باقاعدہ مشاورت اور دوروں کے ذریعے مستقل رابطہ برقرار رکھے۔یہ ہدایت اس بات کی عکاس ہے کہ وزارت تجارت علاقائی مسائل کے حل اور پالیسی سازی کو بہتر بنانے کی خواہشمند ہے۔