
وزارتِ آئی ٹی کا ایچ ای سی، میٹا اور این سی ای اے سی کے ساتھ اشتراک ،نیشنل اے آئی فیکلٹی اپ اسکلنگ پروگرام کا آغاز
جمعہ 11 جولائی 2025 17:42
(جاری ہے)
میٹا کے وفد کی قیادت صارم عزیر، ڈائریکٹر برائے جنوبی و وسطی ایشیا پبلک پالیسی نے کی۔وفاقی وزیرِ نے اس اقدام کو پبلک-پرائیویٹ-اکیڈمک ہم آہنگی کا ایک ماڈل قرار دیا جس کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کو ڈیجیٹل مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے۔
یہ پروگرام حکمتِ عملی متعارف کرواتا ہی: پاکستان بھر میں 1000 سے زائد غیر تکنیکی یونیورسٹی فیکلٹی کے لیے اے آئی سافٹ اسکلز ٹریننگ، اور 250 سے 500 تکنیکی فیکلٹی کے لیے اے آئی ہارڈ اسکلز کی سرٹیفکیشن، جن میں کورسیرا کے ذریعے میٹا کی LLaMA اسناد شامل ہیں۔ وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت صرف ایک تکنیکی ٹول نہیں بلکہ تعلیم، صحت، زراعت اور حکمرانی سمیت مختلف شعبہ جات میں ایک انقلابی قوت ہے۔ انہوں نے پروگرام کے ملک گیر نفاذ، پالیسی سے ہم آہنگی، اور مجوزہ نیشنل اے آئی پالیسی و دیگر ڈیجیٹل مہارتوں کے اقدامات کے ساتھ انضمام میں وزارت آئی ٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔مستقبل کی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے، وزیر نے طلبہ پر مبنی اے آئی ٹریننگ مراحل، اردو اور علاقائی زبانوں میں مواد کی مقامی تیاری، اور مصنوعی ذہانت میں اخلاقیات و سلامتی سے متعلق اصولوں کے انضمام کی تجویز دی۔ انہوں نے پیش رفت کی نگرانی کے لئے مشترکہ ڈیش بورڈز کے آغاز اور ایک طویل المدتی ‘‘اے آئی فیکلٹی ڈیولپمنٹ فنڈ’’ کے قیام کی بھی سفارش کی۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، این سی ای اے سی کی ٹیم اور میٹا کی قیادت کو سراہتے ہوئے، وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فیکلٹی کو جنریٹیو اے آئی کے علم سے آراستہ کرنا ایک مستقبل شناس، اے آئی باشعور افرادی قوت کی تیاری کیلئے نہایت اہم ہے، جو پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر شمولیت کے قابل بنائے گا۔مزید قومی خبریں
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.