تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،چیئرمین سینیٹ

آئندہ نسلوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشکل ہو سکتی ہے،سید یوسف رضا گیلانی کا بیان

جمعہ 11 جولائی 2025 17:59

تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،پارلیمان آبادی کے مسئلے کے حل کیلئے قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعہ کو عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 جولائی دنیا بھر میں عالمی یومِ آبادی کے طور پر منایا جاتا ہے،تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،آبادی میں توازن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشکل ہو سکتی ہے،غربت، بے روزگاری اور ماحولیاتی مسائل آبادی کے دباؤ سے جٴْڑے ہیں،قومی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پارلیمان آبادی کے مسئلے کے حل کے لیے قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے مذہبی رہنما، حکومت، میڈیا اور سول سوسائٹی ایک صفحے پر آئیں۔ انہوں نے پاکستان کو ایک متوازن، ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔