وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے رانا ممتاز علی خاں کی ملاقات، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 11 جولائی 2025 18:55

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے رانا ممتاز علی خاں کی ملاقات، استحکام ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے رانا ممتاز علی خاں کی ملاقات استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان پتوکی شہر ،سیاسی حلقوں میں کھل بلی مچ گئی سیاسی مخالف حریف پریشان ہوکر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی پی 182 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی اور انجمن تاجران ضلع قصور کے صدر رانا ممتاز علی خان نے ملاقات ملاقات کے دوران رانا ممتاز علی خاں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی پرچم رانا ممتاز علی خاں کو پہنایا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا اس موقع صوبائی صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان بھی موجود تھے ۔