Live Updates

عمران خان کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے، اب خیال کیوں آیا، طلال چوہدری

جمعہ 11 جولائی 2025 19:03

عمران خان کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے، اب خیال کیوں آیا، طلال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے، اب خیال کیوں آیا طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاست کی اجازت ہے، انتشار پھیلانے کی نہیں، کوئی انتشار پھیلانے آئے گا تو 26 نومبر سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل مینول اور عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے بات ہوتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات