واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

جمعہ 11 جولائی 2025 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 9 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 96 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگلا میں دریائے جہلم کی آمد 24,800 کیوسک اور اخراج 8,000 کیوسک رہا، جبکہ چشمہ بیراج میں آمد 3 لاکھ 72 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 62 ہزار 900 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1523.52 فٹ جبکہ ذخیرہ 42 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں 32 لاکھ 73 ہزار اور چشمہ میں 1 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ذخیرہ موجود ہے۔مجموعی طور پر تینوں بڑے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 76 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔