پنجاب میں اراضی معاون سنٹرز کا آغاز، فرد و انتقال اراضی کا حصول آسان

ساہیوال میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اراضی معاون پروگرام صوبہ بھر میں متعارف

جمعہ 11 جولائی 2025 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پنجاب حکومت نے عوام کو اراضی ریکارڈ سے متعلق سہولیات کی آسان فراہمی اور پٹوار خانوں پر انحصار کم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں ’’اراضی معاون پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ’’اراضی معاون سنٹر‘‘فرنچائز نظام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرنچائزز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے شہریوں کو فرد کے حصول، انتقال اراضی کے اندراج سمیت دیگر اراضی سے متعلق خدمات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔پروگرام کی آزمائش ساہیوال میں بطور پائلٹ پراجیکٹ کی گئی، جس کی کامیابی کے بعد اب اسے پورے پنجاب میں وسعت دی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے اراضی نظام میں اصلاحات کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، اکرام الحق کے مطابق اراضی معاون سنٹرز کے قیام سے شہریوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے اور اراضی سے متعلقہ سہولیات جدید انداز میں باآسانی حاصل ہوں گی۔ ان سنٹرز کے ذریعے روایتی پٹوار کلچر میں کمی آئے گی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :