نفیسہ شاہ کی مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

جمعہ 11 جولائی 2025 20:38

نفیسہ شاہ کی مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ مسافروں پر حملے نہایت افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اپنے بیان میں نفسہ شاہ نے کہاکہ لورا لائی کے قریب دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتی ہوں، بے گناہ مسافروں پر حملے نہایت افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک سنگین جرم ہے، بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے دہشتگرد کسی معافی کے لائق نہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشتگرد صرف ملک کی خوشحالی کا نقصان چاہتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی، شہدا کے بلند درجات کی دعا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا ہے،ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔