مانسہرہ،تاجر کی درخواست پر جعلی کرنسی چلانے والا ملزم گرفتار

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)شہرو گرد نواح میں جعلی کرنسی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا شنکیاری روڈ موبائل شاپ کے تاجر عدنان ولد ممتاز کی درخواست پر جعلی کرنسی چلانے والا ملزم احسن ولد شکیل گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ میری جدون پلازہ میں موبائل کی دکان ھے ملزم نے مجھ سے 18ہزار کا موبائل ویگو خریدا اور پیسے لاری اڈہ میں ادا کئے،جب نوٹ چیک کئے تو پانچ پانچ ہزار کے چاروں نوٹ جعلی نکلے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :