تبدیل ہونیوالے ڈی پی او صوابی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)تبدیل ہونے والے ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی نصر اللہ خان،سرکلز اے سیز، ایس پی انوسٹیگیشن افتخار علی،اے ایس پی محمد نعمان، ایس ڈی پی اوزشکیل خان،نورالامین خان،اعجاز آبازئی،فضل شیر خان،محمد اقبال خان،دفاتر عملہ اور جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی،شرکا نے ڈی پی او صوابی کو تحائف اور سوئنیر پیش کئے اور ان کی خدمات کو سراہااس موقع پر ڈی پی او صوابی کا کہنا تھا کہ وہ صوابی پولیس اور عوام کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں پیار دیا اور ان کے ساتھ مل کر جرائم کے روک تھام کے لئے کام کیا اور ڈھیر ساری کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے ہمیشہ صوابی کو جرائم سے پاک بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں اور صوابی پولیس کی پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بدولت ہر محاذ پر کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوابی پولیس اور عوام کا پیار اور بہترین یادیں لے کر جا رہے ہیں اور ہمیشہ صوابی پولیس اور عوام کو یاد رکھیں گے،مزید کہا کہ ضلع صوابی کے غیور عوام کا بے حد مشکور ہو جنہوں نے ہر موڑ میں قیام امن کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون برقرار رکھا ہے،اور ہمیشہ پولیس کی عزت اور مہمان نوازی کی ہے۔

اس موقع پر شرکا نے ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کو سوینئرز، اعزازی تلوار اور اعزازی شیلڈ دئیے۔ اور انہیں بڑی پرجوش انداز اور پر تپاک انداز میں رخصت کیا۔یاد رہے ڈی پی او محمد اظہر خان کورس کے سلسلے میں امریکہ جارہے ہے، نہایت نرم مزاج فرض شناسی اور ذمہ داری کے حوالے سے ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان ہمیشہ صوابی پولیس اور عوام کے دلوں میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :