ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریونیو افسران کو انعامات سے نوازا گیا

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا ءاصغر علی نے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہاسمنٹ (پلس) پراجیکٹ کے تحت دیے گئے اہداف میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ریونیو افسران کو انعامات سے نوازا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال سنگھیڑا، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر اور جی ایس منیجر پلس کیوان حسن اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ افسران شفاف ریونیو نظام کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے زمینوں کے جدید و محفوظ ریکارڈ کی تشکیل اور افسران کی حوصلہ افزائی سے اہداف کے حصول میں مزید تیزی لائیں۔

متعلقہ عنوان :