گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ٹانک کے ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ خان گنڈا پور کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعہ 11 جولائی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی ٹانک کے ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ خان گنڈا پور کی قیادت میں وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں ٹانک میں امن و امان کی صورتحال ، پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفد میں پیر مجتبیٰ انور انفارمیشن سیکرٹری علماء ونگ کے پی کے، مولانا فیصل خان مہتمم جامعہ العلوم الاسلامیہ آف اٹک اور مولانا راحت شاہ خطیب ضلع مردان شامل تھے ۔ ملاقات میں ٹانک میں امن و امان کی صورتحال ، پارٹی کے تنظیمی معاملات اور ٹانک میں پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔