ایبٹ آباد،پولیس اقرا قتل کیس کےتمام شواہد اکٹھے کرکے صاف و شفاف تفتیش کرے،اسدخان جدون ایڈووکیٹ

جمعہ 11 جولائی 2025 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری اسد خان ایڈووکیٹ نےکہاہے کہ پولیس تمام تر شواہد اکٹھے کر کے اقرا قتل کیس میں صاف و شفاف تفتیش کرے۔ معصوم اقرا کا قاتل کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں اقرا قتل کیس کی لیگل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ معصوم اقرا کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔

اس حوالے سے ہزارہ ڈویژن کی تمام بار سے ملاقاتیں اور روابط رکھ کر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اقرا کے درندے قاتل کی طرف سے کوئی وکیل مقدمہ کی پیروی نہ کرے کیونکہ آج یہ اندوہناک واقعہ اقراکے ساتھ پیش آیا ہے تو کل کسی اور معصوم کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ لیگل کمیٹی پولیس سے بھی مکمل رابطہ رکھے گی اور تعاون بھی کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس پر بھی زور دیا گیا کہ وہ قتل و زیادتی کے تمام تر شواہد اکھٹے کرے اورہر زاویے سے کیس کو دیکھے تا کہ اس میں کسی بھی طرح کی کوئی غلطی اور لاپرواہی نہ ہو جس سے ملزم کو رعایت مل سکے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین ظفر اقبال ایڈووکیٹ ،کامران احمد ایڈووکیٹ،سابق پراسیکیورٹر فخر السلام فخری ،سابق تحصیل ناظم اسحاق ذکریا ایڈووکیٹ اور ایم پی اے سردار آمنہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہر طرح سے کیس کی پیروی اور ملزم کو سزا دلوانے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :