Live Updates

ًژوب میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑے فصلات تباہ مال مویشی ہلاک درجنوں کچے مکانات منہدم

جمعہ 11 جولائی 2025 21:05

ًژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) ژوب میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑے فصلات تباہ مال مویشی ہلاک درجنوں کچے مکانات منہدم متعدد افراد زخمی بارش کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان نصیب اللہ مندوخیل جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شدید طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث ژوب کے اکثر دیہات شادیزئی بابڑ ۔

(جاری ہے)

بادنزئی کے علاہ مختلف دیہاتوں میں سیلابی ریلے سے کھڑی فصلوں، باغات کو زیادہ نقصان پہنچا ہے مال مویشی ہلاک درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے بارش کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان نصیب اللہ مندوخیل جاں بحق ہوگئے ژالہ باری اور سیلابی ریلوں سے کسانوں کے پورے سال کی محنت ضائع ہو چکی ہے۔ ہمارے علاقے کے لوگوں کا زریعہ آمدنی یہی مال مویشی اور زراعت ہیں۔

لیکن اس دفعہ ان کے معیشت کو نقصان پہنچا ہے کلی دیرہ گئی میں بجلی کھمبے گرے۔ ژوب کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل منتخب نمائندے ایم پی اے ڈاکٹر نواز کبزئی ایم پی اے حاجی فضل قادر مندوخیل اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی کہ ضلع ژوب کو سیلاب زدہ علاقوں میں شامل کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات