Live Updates

ڑ*ایک ہی بارش نے تخت لاہور کی ہر شاہراہ کو وینس بنا کر رکھ دیا: میاں ایوب

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

c لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ایک ہی بارش نے تخت لاہور کی ہر شاہراہ کو وینس بنا کر رکھ دیا، صاف ستھرا پنجاب کے دارلحکومت لاہور کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، جو علاقے پوش تصور کئے جاتے ہیں جیسے ڈی ایچ اے، بحریہ ٹائون، گلبرگ، گارڈن ٹائون، لبرٹی اور سارے انڈر پاسز کسی بڑے بڑے تالاب کا منظر پیش کررہے تھے، ن لیگ 50 سالوں سے تخت لاہور پر قابض رہ کر بھی لاہوریوں کو بارشی پانی سے ڈوبنے سے نہ بچا سکی لیکن ان کی باتیں سن لیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے لاہور کو سنوارا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات