Live Updates

مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، کئی شہروں میں بارش

کئی علاقوں میں فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

ہفتہ 12 جولائی 2025 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل جاری ہے ، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں علی الصبح بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک میں بارش ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کئی علاقوں میں فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔رحیم یار خان، خان پور، کندیاں، کلور کوٹ میں موسلادھار بارش ہوئی، جل تھل ایک ہو گیا، محکمہ موسمیات نے 17 جولائی تک مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات