ایران سے لبنان و شام میں ہتھیار بھیجنے والاایک شخص جاں بحق

محمد شعیب اسرائیل کے خلاف فوجی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام کر رہا تھا، ترجمان

ہفتہ 12 جولائی 2025 14:15

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)لبنان کی وزارت صحت نے جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ النبطیہ کے مضافات میں النمیریہ کے علاقے میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے بعد میں بتایا کہ اس نے محمد شعیب کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے شعیب پر لبنان اور مغربی کنارے میں ہتھیاروں کی سمگلنگ میں مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ہدف بنانے کا عمل اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعے کیا گیا۔ یہ کارروائی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، شمالی کمان اور اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس کی جانب سے درست انٹیلی جنس رہنمائی کی مدد سے کی گئی۔