سی پی این ای کا سینئر صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مقبول احمد رانا نے نصف صدی پر محیط صحافتی سفر میں اصول، دیانت اور جرات کی روشن مثال قائم کی، صدرو سیکرٹری سی پی این ای

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے سینئر صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ مقبول احمد رانا نے نصف صدی پر محیط صحافتی سفر میں اصول، دیانت اور جرات کی روشن مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

وہ بولان نامہ جیسے مقبول کالم کے خالق، متعدد صحافتی اداروں کے بانی رکن، اور بلوچستان کی صحافت کا معتبر حوالہ تھے۔سی پی این ای ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔رانا صاحب کی وفات سے پاکستان کی صحافت ایک بے باک، دیانتدار اور صاحبِ علم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔