سپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کامحمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے چچا صاحبزادہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:11

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزاہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے چچا صاحبزادہ مقبول قمر کی وفات پر ان کی رہائش گاہ بنی حافظ جا کر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل بخشش فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں،بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عاشق حسین ہمدانی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ ہٹیاں بالا میں ان کے بھائیوں سید افضال ہمدانی،سید اشتیاق ہمدانی سے اظہارِ تعزیت کی مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پرسابق امیدوار اسمبلی حلقہ سات پیپلز پارٹی شوکت جاوید میر،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ہٹیاں خواجہ ناصر الدین چک،سید جواد ہمدانی پیپلز پارٹی کے رہنما سید اکرم شاہ ہمدانی،ممتاز قانون دان سید ساجد ہمدانی، تیمور بیگ، کالا خان،سید شاکر ہمدانی، سید مقصود ہمدانی،سید روف ہمدانی، چوہدری عمر،سید حسن ہمدانی، سید مشاہد ہمدانی دیگر بھی موجود تھے۔