قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا،ایرانی سپریم لیڈر

خطے میں امریکہ کی اہم تنصیبات تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آیت اللہ خامنہ ای

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:49

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے۔ایک بیان میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 23 جون کو ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔یاد رہے کہ 22 جون کو ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا تھا، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔