پاکستان سمیت دنیا بھر میں سانپوں کا عالمی دن16جولائی کو منایا جائے گا

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:59

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سانپوں کا عالمی دن16جولائی کو منایا جائے گا ،عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ سانپ ماحول دوست جانور ہیں جو کہ کرہ ارض کا توازن برقرار رکھتے ہیںاور ساتھ ساتھ ان کے ساتھ جڑے خوف کے تاثر کو زائل کرنا ہے سانپ دنیا میں تقریبا ہر جگہ ہی پائے جاتے ہیں،صرف براعظم انٹارکٹیکا کے سانپ مختلف خطرات سے دوچار ہیں جن میں انسانوں کی جانب سے کھال کے حصول کے لئے شکار، ادویات میں استعمال کے ساتھ ساتھ سانپوں کی کثیر تعداد انکے ساتھ جڑے خوفناک تاثر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔