امریکا‘ لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)امریکا میں وفاقی جج نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی جج نے حکم سنایا کہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی لاس اینجلس میں بغیر معقول شک کے تارکین وطن کی گرفتاریاں کرنے میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صرف نسل، بولی جانے والی زبان یا پیشے کی بنیاد پر افراد کو حراست میں لینا بند کرے۔

وفاقی جج نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کو اپنے افسران کے لیے معقول شک کے تعین میں مددگار اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی حکم دیا کہ وہ گرفتاریوں کی باقاعدہ دستاویزات تیار کریں اور مدعیان کے وکلا کو فراہم کریں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ امریکی سینٹرل ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا کے سات کانٹیوں کے دائرہ اختیار تک محدود ہے، جس میں لاس اینجلس اور اس کے گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :