Live Updates

حکومت پنجاب نے اس سال سیاحت کے فروغ کیلئے بجٹ میں ریکارڈ فنڈز مختص کیے ہیں

ٹی ڈی سی پی کیطرف سے اعلامیہ جاری

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:59

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)راجہ جہانگیر انور،سیکرٹری سیاحت، حکومت پنجاب کا دورہ ضلع مری ،حکومت پنجاب نے اس سال سیاحت کے فروغ کیلئے بجٹ میں ریکارڈ فنڈز مختص کیے ہیں،ٹی ڈی سی پی کیطرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ،کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویزن کے مطابق سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کا معیار زندگی بلند کیا جائیگا،مذید نئے منصوبہ جات کہ حوالے کیا گیا کہ نیو سیاحتی مقامات میں ضلع کی دوسری تحصیل کوٹلی ستیاں کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے،کوٹلی ستیاں میں بھی جدید چئیرلفٹ کیساتھ پیراگلائڈنگ کلب اور گلیمپنگ پوڈ ویلیج بھی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوٹلی ستیاں قدرتی خوبصورتی کا حامل ایک بہترین سیاحتی مقام ہے،جہاں سیاحوں کے لیے دلکش تفریحات کے منصوبے شروع کیے گیے ہیں۔ دیرپا اور ماحول دوست سیاحت کو یقینی بنانے کیلئے پورے علاقے کی ماسٹر پلاننگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ بے ہنگم تعمیرات سے بچا جا سکے۔۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات