این ایچ اے کا مسیاڑی تا مغل آباد تجاوزات کے خلاف آپریشن

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے مسیاڑی تا مغل آباد کے علاقے میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر کئے گئے آپریشن میں پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے این ایچ اے حکام کو مکمل تعاون فراہم کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں شریک ٹیموں کی جانب سے علاقے میں نشاندہی کی گئی اور غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ کسی کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔