آزاد کشمیر میں تیندوا مار دیا گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:45

پٹہکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)آزاد کشمیر کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے علاقے بسنت کوٹ میں ایک تیندوا مردہ حالت میں ملا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف آزاد کشمیر کے مطابق پٹہکہ کے علاقے بسنت کوٹ میں تیندوا مارا گیا ہے، نر تیندوے کو بندوق کی گولی سے مارا گیا ہے۔نامعلوم افراد کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔