سانحہ سوات،انکوائری رپورٹ میں پولیس کی دفعہ 144 پر عمل درآمد کروانے میں ناکامی کا انکشاف

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:48

سانحہ سوات،انکوائری رپورٹ میں پولیس کی دفعہ 144 پر عمل درآمد کروانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کے دفعہ 144 پر عمل نہ کروانے اور 1122 سوات کے ایمرجنسی افسر کے بنا بتائے چھٹی پر جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس دفعہ 144 پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی جبکہ ریسکیو 1122 سوات کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر بغیر بتائے چھٹی پر تھے۔

رپورٹ میں فرائض سے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سانحے کے وقت موجود ڈی جی ریسکیو 1122 کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر سوات، سابق ایڈیشنل ڈی سی ریلیف اور 2 غوطہ خوروں کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ٹاؤن میونسپل افسر (ٹی ایم او) بابو زئی سوات اور محکمہ آبپاشی گیج ریڈر، انچارج ریسکیو 1122 کنٹرول روم سوات، ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ایریگشن اور محمکہ آبپاشی کے 2 افسران کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے، متعلقہ محکمے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔یاد رہے کہ27 جون کو دریائے سوات میں سیلاب میں پھنس کر 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :