یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کا مطالبات کے حصول کے لیے دفاتر بند کرکے احتجاج

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین نے مطالبات کے حصول کیلئے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی مشترکہ یونین کے قائدین کے احکامات پر زونل آفیس ، ریجنل آفس ، وئیر ہائوس سمیت تمام دفاتر بند کرکے آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو ، فہیم انصاری ، ماجد علی کھوسہ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی ، اس موقع پر آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو و دیگر کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر رہی ہے جبکہ حکومت نے کہا تھا کہ ملازمین کو (وی ایس ایس) کے تحت رضاکارانہ پیکج دیا جائے گا لیکن افسوس پیکج کی منظوری سے پہلے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی جا رہی ہے جو ملازمین کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ اور بالا افسران کی ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف قائدین کے حکم پر پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز و دفاتر کو احتجاجاًبند کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملازمین کو پیکج کی منظوری کا لیٹر نہیں ملتا تب تک ہمارا کام چھوڑ احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے اور تمام یوٹیلیٹی اسٹورز اور دفاتر بند رہیں گے ان کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 6 رکنی کمیٹی کے بعد 9 رکنی کمیٹی کی منظوری نہیں ملتی جس کا اجلاس 15 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیکج میں ٹال مٹول کی گئی تو پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اسلام آباد ڈے چوک پر دھرنا دیں گے۔