اسلام آباد کچہری سے پی ٹی آئی کے 4کارکن گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پولیس نے اسلام آباد کچہری کے باہر سے پی ٹی آئی کے 4کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو کچہری کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتاریاں تھانہ رمنا میں درج مقدمے کی بنیاد پر کی گئیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی گئی۔دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے آئندہ تاریخ پر مزید گواہوں پر جرح کرنے کا عندیہ دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جولائی 2025 تک ملتوی کر دی ۔