فیصل کریم کنڈی سے ندیم افضل چن کی ملاقات،صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے دورہ پشاور کے دوران ہفتہ کے روز گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبایء سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی سمیت پی پی پی کے دیگررہنما بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی بالخصوص صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہارکیاگیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام اور ملک میں آئین وقانون کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہے گی۔ملاقات میں آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر سفارتی محاذ پر پاکستان کامقدمہ بہترین انداز میں پیش کرنے پراٴْنہیں خراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔