ھ*زیارت، ورلڈ امن جرگہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ہال میں تقریب کاانعقاد کیا گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) ورلڈ امن جرگہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ہال میں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ درانی تھے۔ تقریب سے چیئرمین ورلڈ امن جرگہ راحت اللہ خان عرف خان بابا، سردار قاسم خان سارنگزئی،مس سعدیہ، محمد نور پانیزئی، نجیب اللہ سارنگ زئی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیارت ایک پرامن علاقہ ہے۔ضلع زیارت کے عوام امن پسند اور ترقی چاہتے ہیں۔ بے روزگاری کے خاتمے سمیت سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں اگر امن جرگہ کچھ کر سکتا ہے تو ہم نہ صرف شکر گزار ہونگے بلکہ ہر ممکن تعاون بھی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ امن جرگہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے زیارت میں امن جرگے کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع زیارت میں امن وامان کی ذمہ داری حکومت کی ہے اس لییامن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ کیونکہ ایک پرامن علاقہ ہماری ترقی اور بقا کا ضامن ہے۔ ورلڈ امن جرگہ کے چئیرمین راحت اللہ خان نے کہا کہ آج زیارت کے پرامن علاقے میں تقریب کا انعقاد کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ہم امن چاہتے ہیں امن سے ہی ترقی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن جرگے کا سفر سوات سے شروع ہوا ہے اور امن کا یہ پیغام ہر جگہ پہنچا ئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے انٹرنیشنل این جی اوز اور قومی این جی اوز سے رابطے ہیں۔ ہم زیارت میں خوشحالی لائینگے۔

متعلقہ عنوان :