بلوچستان کے ساحل وسائل کا دفاع قومی و سیاسی فریضہ ہے،سیاسی خیانت کی نہ کرینگے ،نیشنل پارٹی

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کا دوروزہ اجلاس زیر ہفتہ کو پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا پہلے روز کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہو اسلم بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی 76سالہ تاریخ میں بلوچستان اس وقت بدترین صورتحال سے دوچار ہے، ماورائے آہین تشدد، دہشتگردی سیاسی بیگانگی بیروزگاری بدامنی عروج پر ہے ، سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں بلوچستان ہرطبقہ فکر کے لوگوں کے لیئے مقتل بن چکا ہے بلوچستان کو اس پیچیدہ صورتحال سے نکلنے کے لیئے انتہائی سنجیدگی اور سیاسی بالیدگی کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے حوالے سے اپنے واضع موقف اور پالیسی کی بدولت بلوچستان میں عدم تشدد اور قومی جمہوری سیاست کو آگے بڑھارہی ہے ، پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے ساحل وسائل کے دفاع کے لیئے وسیع تر اتحاد کا خواہاں ہیں لیکن بدقسمتی سے اس میں تاحال کامیابی نہیں ہوئی نیشنل پارٹی نے کبھی سیاسی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دی پارٹی کا ورکنگ کمیٹی ہی ورکنگ کلاس کا نمائندہ فورم ہے پارٹی کو مضبوط اور فعال بناکر بلوچستان کو موجودہ بحران سے نجات دلایا جاسکتا ہے ، اجلاس سے صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہمارا مادر وطن ہے، مائنز اینڈ منرلز بل ہو یا انسداد دہشتگردی بل اس پر پارٹی کا موقف واضع ہے کہ یہ بلوچستان کے مفادات اور سیاسی کارکنوں کی حق اظہار و انسانی حقوق سے متصادم ہیں مائنز منرلز بل پر جو دھوکہ دہی کی گئی اس کے خلاف پارٹی عدالت گئی ہے اور ہم ہر فورم پر جاہینگے، اجلاس سے رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی قومی سیاسی اور جمہوری جماعت ہونے کے ناطے پرامن اور شائستہ سیاست کا علمبردار ہیکبھی نہ غیر منطقی نعرے لگائے نہ غیرمنطقی نعروں کے پیچھے بھاگے نیشنل پارٹی کا اپنا سلوگن اور بیانہ ہے جو قوم دوست اور جمہوریت پسند اور انسان دوست بیانیہ ہے جس کا دفاع کرتے ہوئے شہید مولابخش دشتی ، ڈاکٹر نسیم جنگیان اور ڈاکٹر شفیع شہید نے اپنے جانوں کا نذرانہ دیا ہم بھی نہ اس سیاسی بیانیہ سے روگردانی کرینگے اور نہ ہی اپنے عوام سے غلط بیانی کرنے کے جرم کا ارتکاب کرینگے نہ ہی نیشنل پارٹی کے لیڈر کیڈر اور کارکن کو کسی سے وطن دوستی و قوم دوستی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت ہے ہم نے پوری عمر انسان دوستی قوم دوستی وطن دوستی کی سیاست کی ہے جن کو قوم دوستی کی گھٹی پلائی ان سے وطن دوستی کے سند کی کبھی خواہاں نہیں ہونگے سیاسی اور جمہوری جدوجہد کا فعال حصہ ہیں جس سے ہمیں کوئی بھی زور آور نہیں روک سکتا، اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریز نے اپنے اپنے اضلاع کے رپورٹس پیش کی ، صوبائی سیکریٹریز نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کی ، آج کے اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ،سعدیہ بادینی، محمود رند، حفیظ علی بخش، فریدہ بلوچ، شئے مرید بلوچ (بی ایس او پجار) ریاض بلوچ،صدیق بلوچ، رحمت بلوچ،سرتاج بلوچ،دلداربلوچ،ناصرکمال، کے ڈی بلوچ، رمضان بلوچ، عمران بلوچ،عبدالرحمان سرپرہ، کامریڈ سلیم بلوچ،یارجان بزنجو،امام بخش مری،حکیم بلوچ،محمد بخش لاسی، محسن بھٹو، محمد اسماعیل، یارجان بنگلزئی، علی مدد مگسی، انیل غوری نے خطاب کیا، مرکزی سینیئر نائب صدر میر شاوس بزنجو، ڈاکٹر اسحاق بلوچ ،یاسمین لہڑی، میر عبدالخالق بلوچ ، میران بلوچ بی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔