میرا جی اور شان کی بڑے پردے پر واپسی، پہلی جھلک جاری

اداکارہ میرا نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی پہلی جھلک سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی

اتوار 13 جولائی 2025 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)پاکستانی اداکارہ میرا نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی پہلی جھلک سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے شہرت حاصل کی۔میرا نے بطور اداکارہ اپنے فلمی سفر کا آغاز 1995 میں فلم کانٹا سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

1996 میں میرا کی دوسری فلم چیف صاحب ریلیز ہوئی جس کی کامیابی کے بعد میرا یکے بعد دیگرے فلموں میں دکھائی دینے لگیں۔انہوں سال 2005 میں بالی وڈ ڈیبیو دیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی والدہ و ہدایتکارہ سونی رزدان کی فلم 'نظر' میں کام کیا۔میرا کچھ عرصے سے میڈیا لائم لائٹ سے کوسوں دور تھیں لیکن اب واپس انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلواتے ہوئے انسٹاگرام پر ایسی پوسٹس شیئر کرنی شروع کردی ہیں جو انکی اگلی فلم کے حوالے سے انکشافات کر رہی ہیں۔اداکارہ نے جولائی کے آغاز پر ہی یہ انکشاف کیا تھا کہ انکی اگلی فلن جلد آنے والی ہے اور اسکی اسکرپٹ بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان نے پڑھی ہے۔