ژوب واقعہ‘ 3 ماہ قبل شادی کرنیوالا آصف بھی شہیدوں میں شامل

اہل خانہ غم سے نڈھال ‘ واحد کفیل تھا ،گھر والوں کی کفالت حکومتی امداد کے بغیر ناممکن

اتوار 13 جولائی 2025 12:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی میں جان گنوانے والے مظفرگڑھ کے آصف کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔آصف ژوب میں کنسٹرکشن کمپنی میں 25 ہزار روپے پر ملازم تھا اور گھر کا واحد کمانے والا تھا۔

(جاری ہے)

آصف کے بعد اس کے خاندان کی کفالت حکومتی امداد کے بغیر ممکن نہیں ہے، مرحوم آصف کی 3 مہینے پہلے شادی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ تین روز قبل ژوب میں دہشت گردوں نے مسافر بس سے اتار کر 9 افراد کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی ژوب میں درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔