مقبوضہ جموں وکشمیر،رام بن میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

اتوار 13 جولائی 2025 13:50

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع رامبن کے میترا کنٹیر نالہ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ کچھ راہگیروں نے میترا کنٹیر نالہ کے قریب جزوی طور پر بوسیدہ ایک لاش دیکھی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو طبی وقانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔